
عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نکالیں گے،عبدالعلیم خان
پیٹرول کی قیمت میں اضافے پر صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے حکومت کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیلئے حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں تھا، مصیبت میں گھری عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے، غریب کیلئے جو کسر رہ گئی تھی حکومت نے جاتے جاتے اُسے بھی پورا کر دیا ہے، ملک میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، لوگوں کے مسائل اور بڑھیں گے۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ سفید پوش طبقے کی کمر ٹوٹ چکی، عوام سے مزید بوجھ برداشت نہیں ہو سکتا، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومتی وضاحتیں عوام کو مطمئن نہیں کر سکتیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News