
نگران وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ میں متعلقہ شعبوں میں اچھی ساکھ کے حامل افراد کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ نگران وزیراعظم کی جانب سے کابینہ میں غیر جانبدار اور پروفیشنل لوگوں کا شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کو مختصر رکھا جائے گا تاہم کابینہ میں 3 بیوروکریٹ اور 2 ٹیکنوکریٹ کے نام زیر غور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نگران کابینہ کے وزراء کو انکے محکموں کے حوالے سے خصوصی ٹاسک بھی دیں گے اور وزراء متعلقہ وقت میں ٹاسک پورا کرنے کے پابند ہوں گے۔
خیال رہے کہ نگران وفاقی کابینہ رواں ہفتے ہی تشکیل پانے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News