سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز الہیٰ کا اہم بیان آ گیا
لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور کک بیکس وصول کرنے کے کیس میں نیب لاہور نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کیا۔
احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تفتشی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ذاتی معالج اور گھر کا کھانا فراہم کرنے کی پرویز الہیٰ کی درخواست منظور کرلی۔
نیب نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، جس کے مطابق پرویز الہیٰ نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کے لیے 116 اسکیمیں منظور کرائیں۔
اسکیموں کے ٹھیکے من پسند کنٹریکٹرز کو دیکر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے کک بیکس لیے۔
دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل نے بتایا کہ پرویزالہیٰ کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل اعلی عدالتوں میں زیرِ سماعت ہے۔
پرویزالہیٰ کو نیب کے ریمانڈ پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
