
پنڈی بھٹیاں بس حادثہ؛ لاپرواہی برتنے پر ڈی ایس پی سمیت 9 افسران و اہلکار معطل
حادثے سے پہلے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ڈی ایس پی سمیت 9 افسران و اہلکاروں معطل ہو چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس نے غفلت اور لاپرواہی برتنے پر ڈی ایس پی سمیت 9 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
معطل ہونے والوں میں ایک ڈی ایس پی، تین انسپکٹرز اور پانچ سب انسپکٹرز شامل ہیں۔
آئی جی موٹروے پولیس نے معطل ہونے والے تمام افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات بھی جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل موٹر وے ایم تھری پر پنڈی بھٹیاں کے قریب مسافر بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑکی جس کی زد میں آکر 22 مسافر جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News