Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواب شاہ؛ ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 33 جاں بحق جبکہ 110 افراد زخمی

Now Reading:

نواب شاہ؛ ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 33 جاں بحق جبکہ 110 افراد زخمی
نواب شا

نواب شاہ؛ ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی، 11 افراد جاں بحق

نواب شاہ میں ہزارہ ایکسپریس ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے باعث 33 افراد جاں بحق جبکہ 110 سے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ نواز ڈاہری کے مقام پر پیش آیا ہے جہاں ہزارہ ایکسپریس پٹری سے اتر گئی جس کے باعث 33 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

واقعے کی وجہ سے ہزارہ ایکسپریس کے دس ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔

ہلاک مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے، مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے، قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

زخمی مسافروں میں خواتین اور بچے بھی شامل

Advertisement

جائے حادثہ پر دو امدادی ٹرینیں روانہ کی جا رہی ہیں، پہلی ریلیف ٹرین کوٹری اور دوسری روہڑی سے روانہ ہو رہی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جا رہی تھی۔

حادثے کے باعث کراچی لاہور اور لاہور کراچی کے درمیان ٹریک بلاک ہو گیا ہے۔

پاک فوج اور رینجرز کی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری؛

آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں کیلئے پاک فوج اور رینجرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

جائے حادثہ پر پاک فوج اور رینجرز کے امدادی دستے پہنچنا شروع ہو گئے، مزید دستوں کو حیدرآباد اور سکرنڈ سے طلب کر لیا گیا۔

Advertisement

اس کے علاوہ آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو کے لئے روانہ کیے گئے ہیں تاکہ ریسکیو ہیلی کوپٹرز سے جلد از جلد زخمیوں کی قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔

پاک فوج اور رینجرز کے حکام جائے حادثہ پر اشیاءِ خوردونوش بھی لے کر پہنچ رہے ہیں۔

پاک فوج کے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ آخری زخمی کی ہسپتال منتقلی اور جائے حادثہ پر پھنسے افراد کی بحالی تک جاری رہے گا۔

کراچی سے اندرون ملک ٹرینوں کے آپریشن کو روک دیا گیا؛

Advertisement

نواب شاہ ٹرین حادثے کے بعد امدادی ٹرینیں کوٹری اور روہڑی سے روانہ کر دی گئی ہیں۔

کراچی آنے والی گرین لائن ٹرین کو نوابشاہ اسٹیشن پر روکا گیا جبکہ اندرون ملک جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹنڈو آدم اسٹیشن پر روکا گیا ہے۔

 جاں بحق ہونے والے مسافروں کے نام

1.نادر  ولد دین محمد صدق آباد    2.منصور ولد منظور ملتان   3.سعیدہ خلیجی۔ غلام نبی ٹنڈوآدم

4.محمد شریف ولد شیرمحمد سانگھڑ 5.خیرمحمد ولد جان محمد سانگھڑ  6.محمد اکبرولد میرمحمد سانگھڑ

7.نائلہ بنت ناصر   دادوزوجہ محمد کاشف  دادو 8.یاسر مصطفی ولد محمد ناصر 9. شریفہ زوجہ فقیرمحمد حیدرآباد

Advertisement

10.محمد یونس محمد صدیق حیدرآباد 11.رضیہ زوجہ عبدالرزاق  ٹنڈوآدم 12.عبدالرزاق ولد عبدللہ ٹنڈوآدم

13.پروین زوجہ عبدالجبار حیدرآباد 14.افتخار ولد ذوالفقار علی حیدرآباد 15.انیق زوجہ لالو ٹنڈآدم

16.واسو ولد نتھو ٹنڈوآدم 17.میر چند ولد رانجھن مل گھوٹکی 18.چندرولد ناچومل گھوٹکی

19.سگھر بھیل زوجہ میرچند گھوٹکی20.زبیدہ زوجہ محمداصغر ٹنڈوآدم 21.محمد اسحاق جمال الدین ٹنڈوآدم

22.سعالین زوجہ گلاب ٹنڈوآدم 23. محمد کاشف ولد ملک محمد اسماعیل ٹنڈوآدم

 

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل
وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ
7 ارب ڈالر کا قرض کی اگلی قسط، آئی ایم ایف کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پوری
کراچی کا موسم خوشگوار؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ جانیے
ایشیا کپ: پی سی بی کا اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا مطالبہ، بائیکاٹ پر قائم موقف برقرار
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی ٹرانزکشنز کیلئے آئی ایم ایف بینچ مارک نامکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر