Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات میں تاخیر ممکن ہے، شافع حسین

Now Reading:

انتخابات میں تاخیر ممکن ہے، شافع حسین
شافع حسین

پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے کہا ہے کہ انتخابات میں تاخیر ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑی جدوجہد کے بعد پاکستان ہمیں حاصل ہوا تھا، حقیقی آزادی تو ہمیں 1947 میں ہی مل گئی تھی، تمام لوگوں کو چاہیے کے اپنی صفوں میں رہ کر اپنا کردار ادا کریں، یہاں لوگ جھوٹ زیادہ بولتے ہیں، جن لوگوں کو کام کرنا چاہیے وہ ڈرائینگ روم سیاست کرتے ہیں۔

شافع حسین نے کہا کہ ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہمیں آزاد ملک ملا ہوا ہے، بھارت میں ابھی بھی مسلمان آزاد نہیں ہیں، مظلوم کشمیریوں کے لیے ہمیں دعا مانگنی چاہیے، جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں شامل ہیں ان کو سزا ملنی چاہیے، جو لوگ اس میں شامل نہیں ہیں ان کو رہا کر دینا چاہیے، نگران وزیراعظم اپنا کام کریں گے، نگران وزیراعظم کے معاملے پر اس طرح مشاورت نہیں ہوئی جیسی ہونی چاہیے تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ دفعہ ایک چوالیس کا نفاذ نہیں ہونا چاہیے، عوام بھر پور انداز میں جشن آزادی منا رہی ہے، چوہدری پرویز الٰہی کو بھی ضمانت ملنی چاہیے، مجھے انتخابات آگے جاتے ہوئے نظر نہیں آرہے، کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر