Advertisement
Advertisement
Advertisement

محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ؛ ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم

Now Reading:

محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ؛ ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب گوجرانوالہ پہنچ گئے، ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نےجنرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں واش رومز کی ابتر صورتحال اور ناقص صفائی پر  مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر محسن نقوی ہسپتال کی حالت زار پر شدید برہم ہوگئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت پرنسپل اور ایم ایس کو فوری طور پر ہسپتال پہنچنے کا حکم دیا۔

محسن نقوی نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی، علاج معالجے کی سہولتوں اور اے سی چلنے کے بارے دریافت کیا جبکہ مریضوں اور تیمارداروں نے اے سی بند کی شکایات کیں جس پر محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ واضح ہدایات کے باوجود اے سی ٹھیک نہیں کئے گئے۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے موقع پر ہی فون کرکے صوبائی وزیر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت اور پرنسپل کو ہسپتال پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مریضوں کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر