
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلیت سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ
تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی مہلت دے دی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج مجھے اہم کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونا ہے، الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت دے۔
الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات میں مزید وقت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو 15 اگست تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دیدی۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News