ون وہیلنگ اور تیز رفتاری نے سینکڑوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا
یوم آزادی پر ون وہیلنگ اور تیز رفتاری نے سینکڑوں افراد کو اسپتال پہنچا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے روز 424 ٹریفک حادثات میں 462 افراد زخمی ہوئے،
مال روڈ پر شاہین نامی نوجوان تیزرفتاری کے باعث زخمی ہوا، مال روڈ پر ساحل رفاقت موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوا، ڈیفنس موڑ پر گاڑی کی ٹکر سے محمد عمران زخمی ہوا، فیروز پور روڈ انڈر پاس میں حادثے کے باعث قدیر، سنیل ، دانش ، حسن اور احمد زخمی ہوا، لبرٹی چوک میں عبداللہ اور حمزہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوئے، گلبرگ مین بلیوارڈ پر سکندر اور عمر بھی کار کی ٹکر سے زخمی ہوئے۔
پنجاب بھر میں 1659 حادثات میں 17 افراد جاں بحق ہوئے، زخمیں میں 1467 مرد اور 306 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بیشتر اسپتال منتقل کردئے گئے ہیں اور متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
