Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرِاعظم

Now Reading:

پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، وزیرِاعظم
وزیراعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات خالد بن صالح المدفر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں آمد پر آپکا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان ہر مشکل وقت میں مدد پر سعودی حکومت اور عوام کا شکر گزار ہے، پاکستان آپکا دوسرا گھر ہے، پاکستانی قوم مشکل وقت میں مدد پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مشکور ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو نہ صرف نگران حکومت بلکہ آئندہ منتخب حکومت بھی سہولت فراہم کرے گی، ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، سرمایہ کاری سہولت کونسل پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری منصوبوں کی فوری و بلاتعطل تکمیل یقینی بنائے گی.

  وزیرِاعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، حکومت کا 10 ہزار میگاواٹ شمسی بجلی کا منصوبہ بھی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین موقع ہے.

Advertisement

اس موقع پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے کان کنی، صنعت و معدنیات خالد بن صالح المدفر نے کہا کہ پاکستان میں کونسل کا قیام بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ایک مثبت اور اہم پیغام ہے، سعودی عرب معدنیات میں موجود وسیع مواقع میں سرمایہ کاری کی گہری دلچسپی رکھتا ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر