
نگران سیٹ اپ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات آج متوقع
کوٸٹہ: بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کے معاملے پر آج وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور قاٸد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق قاٸد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ کی وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات نہیں ہوسکی جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور قاٸد حزب اختلاف دونوں اس وقت اسلام آباد ہیں۔
نگران وزیراعلیٰ کا نام طے کرنے کے لیے آج آخری دن ہے، اگر آج نگران وزیراعلیٰ کا معاملہ طے نہیں ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جاٸے گا۔
حکومتی ذراٸع کے مطابق بلوچستان کے نگران وزیراعلیٰ کے لیے حزب اختلاف کی جانب سے عثمان بادینی اور حمل کلمتی کے نام سامنے آئے ہیں۔
ذراٸع نے مزید بتایا کہ عبدالقدوس بزنجو کے پاس جو نام زیر غور ہیں ان میں علی حسن زہری اور میر نصیر بزنجو کے نام شامل ہیں، علی حسن زہری کا شمار آصف زرداری کے قریبی دوستوں میں ہوتا ہے، تاہم انکی اہلیہ بلوچستان عوامی پارٹی کی سینیٹر ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News