
انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے منشیات کے خلاف مختلف کارروائیوں میں غیر ملکی باشندے سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے میڈیا کو کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں 15 کارروائیوں کے دوران 207 کلوگرام منشیات برآمد کرنے کے ساتھ غیرملکی باشندے سمیت 18 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کارروائیاں اسلام آباد، سیالکوٹ، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، ڈی آئی خان، حیدرآباد اور کراچی میں کی گئیں۔
ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمدشدہ منشیات میں 24.210 کلو ہیروئین، 3.675 کلو آئس، 151.7 کلو چرس، 7.2 کلوگرام افیون اور 20 کلوگرام نشہ آور گولیاں شامل ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 6 گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 39 منشیات بھرے کیپسول، فیصل آباد میں گاڑی سے 48 کلو چرس اور 7.2 کلو افیون، کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 80 کلو چرس برآمد ہوئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشہرہ کے علاقے پبی میں ٹیوٹا پک اپ سے 24 کلو ہیروئن، باچاخان ایئرپورٹ پر قطر جانیوالے 2 مسافروں کے پیٹ سے 74 آئس بھرے کیپسول جبکہ بریلی کالونی کراچی میں گھر سے 20 کلوگرام ڈیزاپام گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News