
اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے قومی اسمبلی کی تحلیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی تھی، تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج آخری قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے آرٹیکل 58 ون کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد نگران وزیر اعظم کی تقرری تک شہباز شریف عہدے پر کام جاری رکھیں گے، تاہم نگران وزیراعظم کے تقرر کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر کے سامنے نگران وزیر اعظم کے لئے 3 نام پیش کریں گے جبکہ راجہ ریاض بھی نگران وزیر اعظم کیلئے 3 نام سامنے رکھیں گے۔
علاوہ ازیں نگران وزیراعظم کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوایا جائے گا، اگر کمیٹی کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تو نام الیکشن کمیشن کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
مجوزہ ناموں کی فہرست میں سے نگران وزیراعظم کا انتخاب کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کے پاس 2 روز کا وقت ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News