ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ جہانگیر ترین نے بڑا اعلان کردیا
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ اگر الیکشن چند دن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
چیئرمین آئی پی پی جہانگیر خان ترین نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بہت خوشی ہے کہ ضلع قصور کے مالک آج ہمیں جوائن کر رہے ہیں۔ اجتماعی کوشش کے ساتھ ہم حکومت بنائیں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ دس سال بعد نئی مردم شماری ہوئی ہے جس سے فرق پڑتا ہے، نئی حکومت کو نئی مردم شماری پر منتخب کرنا انصاف ہے۔ اگر الیکشن چند دن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے کہا کہ تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، بہت سارے دوست ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے جوائنگ رکھی ہوئی تھی، سیاسی لوگ اپنے دوستوں کے ساتھ مشاورت کر رہے تھے، پورے پنجاب سے مختلف گروپ ہمارے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔
عبد العلیم خان نے کہا کہ ہر ہفتے ایک نیا اعلان کریں گے، ہم سب دوست اپنے منشور کے مطابق کام کریں گے اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ ابھی کرپشن سامنے نہیں آئی، چیئرمین پی ٹی آئی دوسروں کو چور کہتے تھے، انہوں نے اپنے پاس کوئی ہار، ہیرا اور گھڑی نہیں چھوڑی، ابھی پہلا قطرہ نظر آیا ہے آگے چل کر اور چیزیں نظر آئیں گی۔
صدر عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ ہمیں جو فورم بلائے گا اس کے سامنے کرپشن کے ثبوت رکھیں گے، عثمان بزدار اور فرح گوگی کے پکڑے جانے تک سچائی سامنے نہیں آئے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
