جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت عدالت نے سزا سنائی اور وہ اس وقت اٹک جیل میں سزا کاٹ رہے ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے عدالت سے استدعا کی کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم سے تفتیش کیلئے گرفتاری کی اجازت دی جائے اور عدالت اٹک جیل سے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے۔
اس پر عدالت نے سابق وزیر اعظم کو گرفتار اور تفتیش کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 5 اگست کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 3 سال قید کی سزا سنا رکھی ہے۔
علاوہ ازیں وہ 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف درج مقدمات میں بھی نامزد ملزم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
