
9 مئی کیس میں اہم پیشرفت؛ ملزمان کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت
9 مئی جناح ہاؤس حملہ اور توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے اور 68 گرفتار ملزمان کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں خدیجہ شاہ سمیت سمیت 68 ملزمان سے پولیس کو نئے الزامات کی بنیاد پر تفتیش کی اجازت مل گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے خدیجہ شاہ، صنم جاوید سمیت 68 ملزمان کو دوبارہ شامل تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔
تفتیشی افسر نے انسداد دہشت گردی عدالت میں مزید تحقیقات کیلئے درخواست دائر کی، تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور فسادات کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔
مذکورہ افسر کے مطابق ملزمہ خدیجہ شاہ اور دیگر ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، گرفتار ملزمان پر بغاوت اور جنگ چھیڑنے کاالزام ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News