عبدالقدوس بزنجو اور ملک سکندر کاکڑ کی ملاقات
نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ کی ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈر ملک سکندر کاکڑ کے درمین ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔
ملاقات میں نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماوں نے نگراں وزیراعلیٰ کے نام سامنے رکھ دئیے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نام کا اعلان آج ہی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
