Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعظم کی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

Now Reading:

نگران وزیراعظم کی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت
نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم کی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کے سدباب کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کردی۔

تتفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو ملکی معیشت کے حالیہ اعشاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مختلف اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں ایران کے ساتھ تبادلے کی تجارت کی موجودہ پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے تناظر میں فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار کی روک تھام پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

دوران اجلاس نگران وزیر اعظم نے امیگریشن اور کسٹمز حکام کو سمندر پار پاکستانیوں کو ہوائی اڈوں پر تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کردیں۔

Advertisement

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے گراں قدر خدمات قابل تعریف ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں خزانہ، تجارت، داخلہ اور اطلاعات و نشریات کے نگران وزراء کی شرکت کی۔

اس کے علاوہ مشیر احد چیمہ، گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی سیکرٹریز اور نجی شعبے کے معروف صنعت کار بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
عوامی مفاد اور امن ہماری ترجیح ہے، آزاد کشمیر کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیر اعظم
معاشی اور اقتصادی اصلاحات کی پالیسی نے معیشت کو نئی سمت دی ، شہبازشریف
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر