 
                                                      سندھ اسمبلی ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی
کراچی: سندھ اسمبلی ارکان کی پانچ سالہ کارکردگی سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پانچ سال میں صرف 62 ارکان کی جانب سے ایوان میں سوالات پوچھے گئے جبکہ سندھ اسمبلی ارکان کی اکثریت کی عدم دلچسپی رہی۔
مجموعی طور پر 8103 مختلف محکموں کے حوالے سے سوالات پوچھے جبکہ اہم عوامی ایشوز پر 58 ارکان نے 518 توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیے۔
سوالات میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی نصرت بانو سحر عباسی سر فہرست رہیں جنہوں نے 1232 سوالات پوچھے۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے 1011 سوالات جمع کرائے جبکہ تحریک انصاف کے خرم شیر زمان کے 892 سوالات تھے۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں جماعت اسلامی کے سید عبدالرشید سب سے آگے رہے انہوں نے 29 نوٹس سندھ اسمبلی میں پیش کیے جبکہ اپوزیشن کے متعدد ارکان نے کوئی سوال پوچھا اور نہ توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔
علاوہ ازیں جی ڈی اے کے عارف مصطفیٰ جتوئی نے 27 جبکہ تحریک انصاف کے جمال الدین صدیقی، شاہ نواز جدون اور ایم کیوایم کی رابعہ خاتون نے 23، 23 توجہ دلاؤ نوٹس کے ساتھ برابر رہے۔
عوامی مسائل اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے مختلف محکموں کی کارکردگی کے ضمن میں وقفہ سوال سب سے اہم ہے۔
اجلاس میں سب سے پہلے ایک گھنٹہ وقفہ سوال کی کارروائی ہوتی ہے، اس کو ایوان کی کارروائی اہم ترین حصہ قرار دیا جاتا ہے۔
وقفہ سوال میں کابینہ ممبران کے سوا حکومت اور اپوزیشن کے ارکان حصہ لیتے ہیں، حکومتی کارکردگی کی وجہ سوالات کی بناء پر اس میں بنیادی کردار اپوزیشن ارکان کا ہی ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 