
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی خوش آئند ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزاعظم پاکستان تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ محب وطن پاکستانی مثبت اورغیر متنازعہ شخصیت ہیں، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے انوار الحق کاکڑ کی نگران وزیراعظم کے عہدے پر تعیناتی خوش آئند ہے۔
انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم مقرر
بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ پاکستان کے 8 ویں نگراں وزیراعظم بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی راجا ریاض کے درمیان ملاقات میں سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوگیا، وزیرِاعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوائی۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ، صدر نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت دی ہے۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں سینیٹرانوارالحق نے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے مجھے پاکستان کے نگراں وزیراعظم کے طورپر قوم کی خدمت کرنے کا موقع دیا۔ انشااللہ میں عوام کے حق میں فیصلے کروں گا اور جو پاکستان کے حق میں ہوگا۔
انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا
علاوہ ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو وزیراعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم کا پروٹوکول دے دیا گیا اور ایوان صدر میں نگران وزیراعظم کے حلف کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News