Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری؛ پرویز خٹک کا اہم بیان آگیا

Now Reading:

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری؛ پرویز خٹک کا اہم بیان آگیا

چیئرمین پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج یہ دن دیکھنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آج عدالت کے فیصلہ نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔

پرویز خٹک کے مطابق اچھی بھلی پارٹی جس کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں محض ایک سال میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، جس نے ان پر احسان کیا یا وزیر اعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے، خیبر پختونخوا میں ان کو اب مزید کسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہمارے غیرت مند اور معصوم نوجوانوں کو ورغلا کر ٹکٹوں کا لالچ دے کر بے وقوف بنایا گیا، نوجوان صوبے کے بہتر مستقبل کے لئے اپنی توجہ مرکوز کریں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریںا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر