
کراچی چیمبر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر دوٹوک اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے یہ ٹیرف کسی بھی صورت میں بالکل بھی قابل قبول نہیں ہے۔
بی ایم جی، کے سی سی آئی کی قیادت نے ناقابل برداشت بجلی ٹیرف کو ناقابل قرار دے دیا۔
بزنس مین گروپ اور کراچی کی قیادت نے نگراں وزیراعظم کی اتوار کو کوئٹہ میں پاور سیکٹر کے نمائندوں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے بجلی نرخوں میں ناقابل برداشت اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے۔
بجلی ٹیرف نہ تو عام آدمی اورنہ ہی تاجر اور چھوٹے صنعتکاروں کے لیے قابل برداشت ہے، نگراں وزیراعظم اتوار کو کوئٹہ میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر وزیر بجلی سے نرخوں میں ناقابل برداشت اضافہ واپس لینے کا اعلان کریں، بی ایم جی اور کے سی سی آئی نے اس سے قبل بجلی کے نرخوں میں اس غیر معمولی اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔
پوری قوم اور معیشت کے وسیع تر مفاد میں بجلی کے نرخوں میں کیے گئے بے پناہ اضافے کو فوری طور پر واپس لے۔
بجلی کے نرخوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کے لیے کراچی چیمبر نے پیر کو تمام تجارتی و صنعتی ایسوسی ایشنز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بھی طلب کیا ہے۔
نگراں وزیر اعظم نے اس معاملے پر کل (اتوار) اجلاس بلایا ہے اس لیے کے سی سی آئی نے اپنا پیر کا اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئندہ اجلاس اب وزیر اعظم کے اجلاس کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد میں منعقد کیا جائے گا۔
وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں پریشان حال عوام اور تاجر برادری کو کوئی ریلیف فراہم نہ کیا گیا تو ہم اپنی حکمت عملی وضع کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News