Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم استحصال کشمیر پر مسلح افواج کی بہادر اور پرعزم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

Now Reading:

یوم استحصال کشمیر پر مسلح افواج کی بہادر اور پرعزم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
یوم استحصال کشمیر

یوم استحصال کشمیر پر مسلح افواج کی بہادر اور پرعزم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مسلح افواج بہادر اور پرعزم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، غیر انسانی فوجی لاک ڈاؤن کا تسلسل، مقبوضہ علاقے کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کے لیے غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں یہ سب بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزیاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے ساتھ ہندوستانی حکومت کی جنگجوانہ بیان بازی اور دشمنانہ اقدامات کشمیر میں انسانی اور سلامتی کے بحران کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور علاقائی سلامتی کے لیے ایک مستقل خطرہ ہیں، خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔

جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کی مسلح افواج کشمیر کے شہداء کو ان کی عظیم قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے، اور ظلم اور غیر قانونی تسلط کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی فراہمی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں کشمیری یوم استحصال منا رہے ہیں۔

Advertisement

یوم استحصال کے موقع پر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین مودی سرکار سے کشمیر کی آزاد حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

یوم استحصال 5 اگست 2019 کو مودی سرکار کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کی غیر آئینی تنسیخ کے خلاف احتجاج کے طور پر منایا جاتا ہے۔

۵ اگست 2019 کو مودی سرکار نے اقوامِ متحدہ کی قرارداد اور ہندوستانی آئین اور مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو ناجائز طور پر غصب کر دیا تھا۔

غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا۔

تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے مودی سرکار نے ڈیڑھ سال تک مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون ریسورسز کو معطل کیے رکھا۔

کشمیر میڈیا سروس  کے مطابق 5 اگست 2019 سے اب تک 1100 سے زائد املاک نذر آتش اور 21000 سے زائد کشمیری جیل میں قید کر دیے گئے۔

Advertisement

یوم استحصال کی مناسبت سے پاکستان اور آزاد کشمیر میں عوامی ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔

کشمیریوں کے یوم استحصال پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھارتی عوام نے کہا کہ

یہ آئین پر حملہ ہے مودی حکومت نے کشمیریوں کو دھوکہ دیا ہے، یہ فیصلہ سیکیولرازم کے منہ پر تماچہ ہے، تاریخ مودی کو کبھی معاف نہیں کرے گی، انڈیا آذادی کے بعد سے خود کو سیکولر ملک کے طور پر پیش کرتا رہا ہے جبکہ سچ یہ ہے کہ انڈیا ہمیشہ سے ایک ہندو ملک رہا ہے۔

بین الاقوامی ماہر قانون احمر بلال کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو ناصرف ختم کیا جا رہا ہے بلکہ ان کے انسانی حقوق اور خطے کے امن کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
چمن باڑدر پر افغان عناصر کی فائرنگ، سیکیورٹی فورسز کا ذمہ دارانہ جواب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر