Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار

Now Reading:

نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار
نیب

نیب انٹیلی جنس ونگ کی اہم کارروائی، دو جعلی افسران گرفتار

نیب انٹیلی جنس ونگ نے اہم کارروائی کر کے دو جعلی افسران کو گرفتار کر لیا۔

نیب لاہور کے مطابق کھلی کچہری میں موصول ہونیوالی شکایت پر نیب لاہور نے دھوکہ دہی کے مرتکب جعلی نیب افسران بلاول ہارون اور اکمل کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کی جعلی سٹمپ، لیٹر پیڈ، سرکاری افسران کے جعلی وزیٹنگ کارڈز اور متاثرین سے لوٹا گیا کیش برآمد ہوا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے حساس اداروں کے جعلی کاغذات، سروس کارڈ، شناختی کارڈز اور جعلی تصاویر بھی برآمد کر لی گئی ہیں۔

ملزمان سادہ لوح افراد کو کام نکلوانے کا جھانسہ دے کر خطیر رقوم بھی بٹورتے رہے اور بعد ازاں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔

ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے حالیہ کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایت موصول ہونے پر فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

Advertisement

ترجمان نیب لاہور لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک گروہ کی مانند عوام کے سامنے خود کو حساس ادارے کے افسر ظاہر کرتے رہے، وہ ابتک متاثرین سے غیر قانونی طور پر لاکھوں روپے وصول کر چکے تھے۔

نیب لاہور کے ترجمان نے کہا کہ چیئرمین نیب لیفٹینٹ جنرل (ر) نزیر احمد کیجانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز کی تحقیقات میں صرف کال اپ نوٹسز کے ذریعے ہی ملزمان و متاثرین سے رابطہ کیا جائے۔

نیب کیجانب سے تاحال 13 ایسے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے جنہیں ضروری تحقیقات کے بعد پولیس کے حوالہ کر دیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر