امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی سے چترال تک 2 ستمبر کو شٹر بند ہڑتال کی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے امن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پولیس اور انٹیلیجینس کے ادارے موجود ہیں پھر بھی ضلع سے چار سو سے زائد لوگ اغوا ہوئے، پیپلز پارٹی نی سندھ میں 14 سال حکومت کی جس میں کرپشن اور قتل وغارت میں اضافہ ہوا، افغانستان میں طالبان کی حکومت قائم ہوئی تو امن امان قائم ہو گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ یہاں پر چوروں اور ڈاکوؤں کو لٹکایا جائے ان کے سرپرست حکمران ہیں، ایم پی اے اور ایم این اے کرپشن کر کے کروڑ پتی بن جاتے ہیں، سندھ کی عوام اب چوروں کیخلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی آپ کے ساتھ ہے، آج ملک بھر میں خودکش دھماکے ہو رہے ہیں اور بدامنی بھی ہے، حکمران بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام کو لوٹ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بل کی خاطر عوام اپنے زیورات اور مال مویشی بیچ رہے ہیں، مسلم لیگ ن کی حکومت نے آئی ایم ایف کے ذریعے عوام کو غلام بنایا ہے، جنہوں نے آئی ایم ایف سے قرضہ لیا ان کی جائیدادیں فروخت کر کے ملک کا قرضہ ادا کرو، کراچی سے چترال تک 2 ستمبر کو شٹر بند ہڑتال کی جائیگی، پی ڈی ایم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی ظلم پر عوام سے معافی مانگے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
