یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا پیغام جاری
پاکستان کے یوم آزادی پر امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پیغام جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امریکی مش اور امریکی عوام کی جانب سے میں پاکستانیوں کو یومِ آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم صرف گزشتہ سال پرہی نظر ڈالیں تو وہ امریکہ پاکستان تعلقات کی مضبوطی کا ثبوت ہے، اس دوران ہم نےصحت، توانائی ، موسمیاتی تبدیلی اور حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانیوں کی بحالی کے لیے مل کر کام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آگے بڑھتے ہوئے امریکہ پاکستان سبز اتحاد لائحہ عمل دونوں مُلکوں کے درمیان ایسا تبدُّل پذیر قدم ہے، یہ کلیدی اہمیت کے حامل ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے، باہمی تجارت میں اضافے اور ملازمتوں، صنعتوں اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
امریکی سفیر ڈونلڈ آرمن بلوم نے مزید کہا کہ باہمی اقدامات کے ذریعے ہم زیادہ مستحکم، مضبوط اور خوشحال مستقبل کے قیام پر کام کریں گے۔ یوم آزادی مبارک!
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
