
سیکریٹری تعلیم کا سندھ کابینہ کو خط، سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی گزارش
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے درسی کتب چھاپنے والے پبلیشرز کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب چھاپنے والے پبلیشرز کے خلاف ایف آئی آر بورڈ کے چیئرمین آغا سہیل پٹھان کی ہدایت پر درج کروائی گئی ہے۔
سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا ہے کہ پولیس نےاردو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے کئی پبلیشرز کو حراست میں لے لیا ہے، پبلیشرز غیر قانونی طور پر درسی کتب چھاپ رہے تھے، پبلیشرز کی جانب سے چھاپی گئی درسی کتب میں متنازع مواد شامل ہے، والدین اور سول سوسائٹی کی شکایت پر بورڈ نے کارروائی کا فیصلہ کیا، ایف آئی اے میں بھی شکایت جمع کروائی جائے گی، اردو بازار میں کارروائی آرام باغ تھانے کے پولیس اہلکاروں نے کی، حراست میں لیے گئے افراد کو آرام باغ تھانے میں رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News