
بڑا استعفیٰ آگیا
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک ساجد محمود نے کہا ہے کہ میں سیاست سے لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ملک ساجد محمود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیاسی صورتحال کا سب کو علم ہے، 9 مئی کے واقعات کے بعد ملک کی معاشی صورتحال خراب ہے۔
انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعے سیاسی راستہ نکالنا چاہیے، نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد کے ریجنل سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کرتا ہوں، میں سیاست سے بھی لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں، میں سیاست چھوڑ رہا ہوں۔
ملک ساجد محمود نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی آزادانہ شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹی ورکز کی حیثیت سے جو ذمہ داریاں دی گئی وہ مکمل کی، کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کے لئے پیغام ہے کہ وہ ملک اور قوم کے لئے جو بہتر ہے وہ کریں، ملک کے لئے بہتر یہی ہے کہ مزاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News