Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسیحی برادری کا لہو بھی اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے، خلیل جارج

Now Reading:

مسیحی برادری کا لہو بھی اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے، خلیل جارج
خلیل جارج

وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا ہے کہ مسیحی برادری کا لہو بھی اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق خلیل جارج نے تشدد کا شکار بچی رضوانہ کی عیادت کے لئے جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ جب اپنی بیٹی رضوانہ کی حالت دیکھی تو میں اپنے آنسو نہیں روک سکا، رضوانہ کی جو حالت دیکھی وہ بہت تشویشناک ہے، ایسی بہت سی رضوانہ ہیں جو آج بھی مختلف گھروں میں ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ آج رضوانہ کے پاس آکر بہت اچھا لگا بچی نے کہا مجھے بس انصاف چاہیے، اس سے پہلے بھی جو لوگ آئے انکو بھی رضوانہ نے یہی بات کہی، چاہے میں ہوں یا میری کابینہ کا کوئی بھی فرد ہو جو بھی ظلم کرے گا وہ قانون کے کٹہرے میں آئے گا، ڈاکٹروں نے اس بچی پر بہت محنت کی، انسانی حقوق کا معاملہ میرے دل کے بہت قریب ہے۔

خلیل جارج نے کہا کہ یہ میڈیا کا کام ہے کہ ایسے کاموں کو ہائی لائیٹ کریں جہاں ہم نہیں پہنچ پائے، جیسے ہی میں نے حلف لیا میں جڑانوالہ چلا گیا، اسلامیہ یونیورسٹی والے معاملے کو گورنر صاحب دیکھ رہے ہیں، مسیحی برادری کا لہو بھی اس ملک کی بنیادوں میں شامل ہے، مسلم بہن بھائیوں کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کی بھی اس میں قربانیاں شامل ہیں۔

 

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر