 
                                                                              دریائے ستلج میں بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے پانی کی وجہ سے اونچے درجے کا سیلاب آگیا جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں بھارت سے چھوڑے گئے پانی کی سطح میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گئے سیلابی پانی نے ملحقہ علاقوں میں تباہی مچادی ، ہزاروں ایکڑ پر لگی فصلیں تباہ ہوگئیں اور درجنوں دیہات میں پانی داخل ہوگیا ہے۔
دریا سے ملحق درجنوں دیہات میں پانی داخل ہوگیا، کئی مکانات منہدم ہوگئے لوگوں نےنقل مکانی شروع کردی، ریسکیو ٹیمیں اب تک آٹھ ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہیں۔
ہیڈگنڈاسنگھ پرپانی کی آمد 23.20 فٹ اوراخراج 278000 کیوسک سے زائد ہوگیا ہے اور ہیڈسلیمانکی پر پانی کی آمد 80143 اور اخراج 66427 کیوسک ہے
گنڈاسنگھ پرانتہائی اونچے درجے کا اور ہیڈ سلیمانکی بہاولنگر کے مقام پر نچلے درجےکا سیلاب ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائی بیلٹ سےملحقہ علاقوں کو خالی کرنے کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔
دریائی بیلٹ کے 21 مواضعات کی 53 ہزار سے زائد آبادی کو فوری نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ضلعی انتظامیہ نے 19 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردئیے ہیں۔
حویلی لکھا کے مقام پر ہیڈسلیمانکی سے آج 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، یہاں بھی لوگوں نےاپنی مدد آپ کےتحت نقل مکانی شروع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 