Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بلیغ الرحمان

Now Reading:

شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے وفاقی وزیر قانون، اعظم نزیر تارڑ سمیت ممبران قومی اسمبلی اور سابق صوبائی وزراء کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

گورنر پنجاب سے ممبران قومی اسمبلی پیر عمران شاہ، وحید عالم خان اور سابق صوبائی وزراء منشاء الللہ بٹ، ملک اقبال چنڑ، ملک نعمان لنگڑیال اور کوارڈینیٹر وزیراعظم برگیڈیر بابر علاوالدین نے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، ملک میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے، ہم بہتر مستقبل کی طرف جا رہے ہیں۔

محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات دوبارہ سے استوار ہو رہے ہیں، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ پاک چائنہ دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ترقیاتی منصوبوں، موٹر وے، پاور پلانٹس صنعتی زون کے افتتاح ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی خوشحالی کے منصوبے سی پیک پر دوبارہ تیز رفتاری کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملکی مفاد کی سیاست کی ہے، آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں شہداء وطن کی بے توقیری کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر