
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں؛ مرمت کا نوٹم جاری
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے پر دراڑیں پڑگئیں جس کی وجہ سے فلائٹس آپریشن متاثر ہوسکتے ہیں، سی اے اے نے مرمت کیلئے نوٹم جاری کردیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کی مرمت کا نوٹم جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے رن وے نمبر 25 ایل اور7 آر کی یومیہ بندش کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔
رن وے نمبر 25 ایل اور7 آرکی 5 ماہ تک روازنہ بندش کے دوران مرمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، سی اےاے نے نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کردیا ہے، اس دوران فلائٹ آپریشنز متبادل یا سیکنڈری رن وے پر جاری رہیں گے۔
رن وے کی مرمت کے دوران اسے روزانہ 2 سے 3 گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیر تا اتوار مختلف اوقات میں رن وے کی مرمت کی جائے گی۔
25 اگست سے 23 جنوری 2024 تک رن وے نمبر 25 ایل، 7 آر کی مرمت ہوگی، مرمت کے دوران کراچی ایئرپورٹ کے رن وے پرفلائٹ آپریشن نہیں ہوسکے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News