
ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر سکھر نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر سکھر نے کراچی، شکارپور اور سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف ویب سائٹس کے ذریعے 27 ہزار جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلئے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان شکار پور ٹریفک پولیس کا روپ دھار کر جعلی ویب سائٹس آپریٹ کرتے تھے۔
ان ویب سائٹس کے ذریعے مبینہ طور پر ہزاروں افراد کو جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے۔
ملزمان سے مجرمانہ موا کے لئے زیرِ استعمال 3 موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی برآمد ہوا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News