Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتحابات میں تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہوگا، جاوید لطیف

Now Reading:

انتحابات میں تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہوگا، جاوید لطیف
جاوید لطیف

ڈوبی معیشت کو نوازشریف گرداب سے باہر نکالیں گے، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ انتحابات میں تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہو گا۔

جاوید لطیف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2017میں سازش کرنے والوں کو سامنے لایا جائے، بتایا جائے کہ کیسے 2018 میں مقبول جماعت کو سائیڈ لائن لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کرداروں کو چھپایا گیا تو عوام کی سوچ کو صاف کیسے کیا جائے گا، 2017 میں مقبولیت کو توڑ کر قبولیت کو مسلط کیا گیا، جو 2017 میں صادق اور امین کہا اس کو واپس لیا جائے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے ایک ادارے میں بیٹھے لوگ ریاست کو پہنچنے والے نقصانات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، ایک ادارے کے فیصلوں سے تاثر مل رہا ہے کہ قبولیت سے ریاست کی بھلائی ہے۔

انکا کہنا ہے کہ اس وقت کا مقبول لیڈر آج بھی عوام میں مقبول ہے، فیصلوں سے آج بھی تاثر مل رہا ہے کہ نواز شریف کی قبولیت آج بھی نہیں ہے، اب بھی وقت ہے آئینی حدود میں رہ کرکام کریں۔

Advertisement

جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان آئیں و قانون میں رہ کر ترقی کر سکتا ہے، ریاست کے خلاف جو ذہن سازی کی اس سے نقصان ہو رہا ہے، نواز شریف نے ذہن سازی کی کہ جسے عوام منتخب کریں وہ حکومت جاتی رکھے۔

انہوں نے کہا کہ انتحابات کی تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کو ہو گا، نواز شریف کے 2017 کے دور میں 2 روپے کی روٹی تھی، انکے دور میں 110 روپے کا گھی ملتا تھا اور ڈالر 100 روپے کا ملتا تھا۔ آج بھی نواز شریف کی مقبولیت کو توڑ کر قبولیت والوں کو لایا جا رہا ہے،  یہ ریاست کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں کے ترجمان 2017 کی حقیقت قوم کے سامنے لائیں، جب نواز شریف نے جیل کاٹنی تھی تب وہ بیٹی کے ساتھ آئے، جب کردار اقبال جرم کر چکے تو اداروں سے فیصلے آنے چاہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر