
سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ جہانگیر ترین کا اہم اعلان
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین نے اہم اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ نئی مردم شماری کا دسمبر تک کا وقت دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پرمجھے افسوس ہے، وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس میں اس پر واضح مؤقف دیا۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا انتخابات مارچ سے آگے جائیں گے، انتخابات نئی مردم شماری پر ہونا چاہئیں۔
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ نے کہا کہ 12 مارچ کو سینیٹ کے الیکشن بھی ہیں، ہماری جماعت کی تیاری سے الیکشن کے آگے جانے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اتنے لوگوں کی شمولیت ہوگی کہ جمبو جہاز لینا پڑے گا، یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ پارٹی میں کون کون شامل ہو گا، سیاست میں کسی پر پابندیاں نہیں لگنی چاہئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News