Advertisement
Advertisement
Advertisement

بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد تمام چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم

Now Reading:

بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد تمام چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم
چیئر لفٹ

بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد تمام چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم

پشاور: خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے بٹگرام چیئر لفٹ حادثے کے بعد تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کمرشل اور رہائشی چیئر لفٹس کے معائنے کا حکم دیتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چئیرلفٹس کے معائنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام کمرشل، ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چیئر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ دریاوں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چیئر لفٹس کی چیکنگ کی جائے اور تمام لفٹس کے ڈیزائن، گنجائش اور ان میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا جائے۔

خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ طوفان اور آسمانی بجلی کی صورت میں چیئرلفٹس میں  حفاظتی تدابیر کیا ہیں، چیئر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

صوبائی حکومت نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کی چیئر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر حکومت کو جمع کرائی جائے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز افواجِ پاکستان کی جانب سے بٹگرام چیئرلفٹ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا تھا جب کہ چیئرلفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیاب ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی او سی ایس ایس جی نے اس ریسکیو آپریشن کی قیادت کی اور پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم نے 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو بحفاظت ریسکیو کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی کی باصلاحیت ٹیم نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ بعد ازاں پاک فوج کی اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاکستان ایئر فورس کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی جس کے باعث آپریشن کی کامیابی ممکن ہوسکی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر