اینٹی نارکوٹکس فورس پورٹ کنٹرول یونٹ کی کراچی گیٹ وے ٹرمینل پر کارروائی
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان اے این ایف نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ 5 کارروائیوں کے دوران 37 کلو منشیات برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 25 گرام ویڈ برآمد، حیدرآباد میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 10 کلو چرس برآمد، پسنی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 17 کلو 500 گرام افیون، چارسدہ روڈ پشاور کے قریب مقامی رہائشی سے 450 گرام آئس جبکہ خیبر کے علاقے زخہ خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 9 کلو چرس برآمد ہوئی۔
تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News