وزیراعظم کی اہلیہ اور خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت ناساز
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف کی اہلیہ اور خاتون اول نصرت شہباز کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ نصرت شہباز گزشتہ 3 روز سے اتفاق اسپتال ماڈل ٹاؤن میں داخل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نصرت شہباز کی عیادت کے لئے اسلام آباد سے ہنگامی طور پر لاہور پہنچے، جبکہ اس وقت شہباز شریف اپنی اہلیہ کے ساتھ اتفاق اسپتال میں موجود ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز بھی اتفاق اسپتال میں موجود ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف اب سے کچھ دیر بعد انتہائی ضروری سرکاری مصروفیات کے لئے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
