Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مشاورت کا عمل تیز؛ متعدد نام زیرِ غور

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مشاورت کا عمل تیز؛ متعدد نام زیرِ غور
نگران وزیراعلیٰ سندھ

نگران وزیراعلیٰ سندھ کیلئے مشاورت کا عمل تیز؛ متعدد نام زیرِ غور

نگران وزیراعلیٰ سندھ سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں نے مشاورت شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ نگران وزیراعلیٰ سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں پارٹی قیادت سے مشاورت کی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے بعد ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے بھی نگران وزیر اعلیٰ کے نام دے دیے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی طرف سابق چیف سیکٹری سندھ ممتاز شاہ اور جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر کے نام زیر غور ہیں جبکہ جی ڈی اے کی طرف سے نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ڈاکٹر صفدر عباسی، غلام مرتضٰی جتوئی اور حسین ہارون کے نام زیر غور ہیں۔

اس کے علاوہ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے ایم کیو ایم نے یونس ڈھاگا اور شعیب صدیقی کا نام فائنل کرلیا۔ نگران وزیر اعلیٰ کے لیے مشاورت کے لیے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی ملاقات جمع کے کے روز متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق جی ڈی اے کی جانب سے رحمت اللہ جعفری، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مختار کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان آخری بیٹھک میں نگران وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار کا نام فائنل کیا جائے گا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات ہوگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر رعنا انصار وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو نگران سیٹ اپ سے متعلق فائنل کیا گیا نام پیش کرینگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر