
جہانگیر ترین کس حلقے سے انتخاب لڑیں گے؟ فیصلہ کر لیا
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کرینگے۔
جہانگیر ترین نے یومِ آزادی پر اپنےجاری کردہ پیغام میں کہا کہ 76ویں یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کی خوشی میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے ان گنت جانثاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔
آئی پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد پاکستان حاصل کیا گیا، ہم نے پاکستان کو سیاسی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور مضبوط پاکستان بنانا ہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے دن رات محنت کرینگے، دیر پا اور عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کی خاطر جانیں قربان کرنے والے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News