Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی بلوں پر احتجاج؛ محکمہ داخلہ سندھ کی پولیس کو خصوصی ہدایات

Now Reading:

بجلی بلوں پر احتجاج؛ محکمہ داخلہ سندھ کی پولیس کو خصوصی ہدایات
بجلی بلوں

بجلی بلوں پر احتجاج؛ محکمہ داخلہ سندھ کی پولیس کو خصوصی ہدایات

اضافی بجلی کے بلوں پر احتجاج میں تشدد کے معاملے پر محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے ہدایات کے الیکٹرک کے حکام سے ملاقات کے بعد جاری کیں۔

محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو مکتوب تحریر کر دیا ہے جس میں کے الیکٹرک کی املاک اور عملے کی ہر ممکن حفاظت کے احکامات جاری کیے ہیں۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام متعلقہ علاقہ افسران کے الیکٹرک کی املاک اور فیلڈ اسٹاف کی حفاطت کو یقینی بنائیں۔

مکتوب میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کی املاک اور اہلکاروں کی حفاظت کے لئے نگرانی کا عمل بڑھایا جائے۔

Advertisement

محکمہ داخلہ سندھ نے مکتوب میں ہدایت جاری کی ہے کہ شہر میں بجلی فراہمی ہے حساس انفرااسٹرکچر کو کوئی نقصان نہ پہنچنے پائے۔

واضح رہے کہ چند دنوں سے ملک کے بیشتر چھوٹے بڑے شہروں میں مہنگی بجلی کے خلاف تاجروں کی جانب سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جس میں حکومت سے بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکس اور بجلی کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں انجمن تاجران، عوامی ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے بجلی کے بلز میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران بجلی بلز نذر آتش کر کے حکومت اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی جارہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر