
’21 اکتوبر کو استحکام پاکستان پارٹی بڑے سرپرائز دے سکتی ہے‘
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پارٹی اپنے منتخب نشان سے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انتخابی نشان کے حوالے سے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی کا انتخابی نشان عقاب ہی ہوگا انشااللہ، اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی بعض خبریں درست نہیں ہیں۔
استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی ابھی رجسٹریشن کے عمل سے گزر رہی ہے، اسلئے باقاعدہ انتخابی نشان ملنے میں کچھ تاخیر درپیش ہے، انشااللہ جلد ہی یہ معاملات حل ہوجائیں گے اور آئی پی پی اپنے منتخب نشان سے ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News