Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعظم کا اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیار پر لانے کا اعادہ

Now Reading:

نگران وزیر اعظم کا اعلیٰ تعلیم کو بین الاقوامی معیار پر لانے کا اعادہ
نگران وزیر اعظم

کوئٹہ: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اعلیٰ تعلیم کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کر کے اسے بین الاقوامی  معیار پر لانے کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان کی سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے وزیراعظم کو بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کے حوالے پیش رفت اور درپیش مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس میں نگران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے نوجوان اور ہماری افرادی قوت پاکستان کے بہتر مستقبل کے حصول کے لیے انتہائی اہم اثاثہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے متعدد مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ہمارے باصلاحیت نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کر سکیں۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان میں جدّت کا فقدان، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے فقدان سے منسلک ہے، یونیورسٹیوں میں تحقیق اور نئی ایجادات کے فروغ کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

نگران وزیراعظم نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات کی کہ جامعات میں اعلیٰ تعلیم کو جدید تحقیق کی مستحکم بنیاد بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے، یقینی بنایا جائے کہ یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات صنعتوں کو درکار پیشہ ورانہ مہارتیں و ہنر رکھتے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود صنعتیں یونیورسٹیوں میں انکیوبیشن سینٹر بنائیں تاکہ طلباء و طالبات کو ہم عصر تحقیق کے مواقع میسر ہوں، ایسے اقدامات سے ملک میں صنعتوں کیلئے تربیت یافتہ افرادی قوت فراہم ہوگی اور صنعتی انقلاب کی راہ ہموار ہوگی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ ملک میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی مستقل فراہمی سے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری آئے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر