
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات
امریکی سفارتخانہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی۔
امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے آج ملاقات کر کے خوشی ہوئی۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی سفیر نے امریکہ پاکستان تعلقات، میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے حمایت کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے مستقبل کی تعمیر کے لیے یو ایس پاکستان گرین الائنس کے ساتھ اور اس کے ذریعے کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
امریکی سفارتخانہ نے مزید بتایا کہ دوران ملاقات سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے مذہبی اقلیتوں کے تحفظ پر پاکستان کے اقدامات اور آئی ایم ایف کے ساتھ پارٹنرشپ کو بھی سراہا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News