Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای پورٹل سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، وزیراعظم

Now Reading:

ای پورٹل سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم کا نواب شاہ ٹرین حادثے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ای پورٹل دنیا بھر سے سیاحوں کی پاکستان میں دلچسپی بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں “سلام پاکستان” برانڈ اور “ای پورٹل” کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت، ثقافت اور ورثے کے فروغ کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کیلئے بے مثال ملک ہے، دنیا کیلئے پاکستان میں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو تمام شمالی علاقہ جات میں قدرتی وسائل اور قدرتی خوبصورتی سے نوازا گیا ہے جسے ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے عظیم مواقع میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپنے برادر ممالک اور ان ممالک کی حوصلہ افزائی کریں گے جنہوں نے سیاحت، ثقافت، دستکاری اور دیگر شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ پاکستان آکر سیاحت کے شعبے کے اس تنوع کو اجاگر کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ “سلام پاکستان” برانڈ اور “ای پورٹل” سیاحت میں پاکستان کے تنوع کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے اور اس شعبے میں دنیا بھر کے سیاحوں کی دلچسپی بڑھانے میں مدد کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر