جمہوریت مذاکرات ہی کے ذریعے چلتی ہے، یوسف رضا گیلانی
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پوری قوم مسیح برادری کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جڑانوالا میں اقلیتی عبادت گاہوں اور املاک پر حملوں کی شدید مزمت کرتا ہوں، یہ ایک اندوہناک واقعہ ہے، یہ واقعہ بین المذاہب کے خلاف ایک سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق ہیں حاصل ہیں، تمام مذاہب اور ان کی عبادت گاہوں کو مکمل آزادی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے سازش کے پس پردہ محرکات سامنے لائیں، اس گھناونے عمل میں ملوث کرداروں کو سخت سزا دی جائے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ پوری قوم کی طرف سے مسیحی برادری کو امن و محبت کا پیغام دیتا ہوں، پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں مسیح برادری کےساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی آزادی ترقی کامیابی میں مسیحی برادری کا برابر کاحصہ ہے، پوری قوم مسیح برادری کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
