Advertisement
Advertisement
Advertisement

توہین الیکشن کمیشن؛ فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

توہین الیکشن کمیشن؛ فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ محفوظ
فواد چوہدری

فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز کو اکٹھا کردیا گیا

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی۔

فواد چوہدری ذاتی حیثیت میں الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا۔

دوران سماعت ممبر نثار درانی نے سوال کیا کہ کسی کو برا بھلا کہنا پارٹی پالیسی ہو سکتی ہے؟ جس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کا ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا، سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں تک جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی کی پہلی تین لائنوں میں آپ نے کنڈیشن ڈالی ہیں، درست طریقہ سے معافی مانگ لیتے۔ معافی نہ مانگتے تو الیکشن کمیشن شوکاز نوٹس پر کارروائی کرتا، آپ پراپر طریقے سے معافی لکھتے ورنہ شو کاز نوٹس کا جواب دیتے۔

Advertisement

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ یہ تکنیکی معاملات ہیں، ہماری معافی کو قبول کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ معافی نامہ دیکھ کر کیس سے متعلق لائحہ عمل بنائیں گے، کمیشن معافی نامہ دیکھ کر اگلی سماعت پر  فیصلہ دے گا۔

الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے معافی نامے پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منی لانڈرنگ : ملک ریاض اور انکے بیٹے کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع
کیا اسٹیڈیم خالی رہے گا ؟ پاک بھارت ٹاکرے کیخلاف بھارت میں وبال کھڑا ہو گیا
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر