
ریاست اور پاک فوج سے محبت کے راستے میں سیاست کو نہیں آنے دیں گے، فیاض الحسن چوہان
استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل کاٹنے اور شالا مار باغ کی سیر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان اور سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف کی طرف سے اے کلاس کی ڈیمانڈ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف کی جیل میں اے کلاس کی ڈیمانڈ غیر قانونی اور غیر منطقیانہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں جیل قوانین تبدیل کرکے اے کلاس ختم کردی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی کلاس میں صرف ٹی وی، بیڈ، ٹیبل، کرسی اور اخبار کی سہولت ملتی ہے اور اِس کے علاوہ سہولیات کی خواہش بلی کے خواب میں چھچڑے کے مترادف ہے، جیل کاٹنے اور شالا مار باغ کی سیر کرنے میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News