پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے بول نیوز کے بیورو چیف ظاہر شاہ شیرازی کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں امن کا قیام پی ٹی آئی پی کا بنیادی مشن ہے، نو مئی کے واقعات نے ملک کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ، سائفر اور نو مئی کے واقعات تحریک انصاف کے سربراہ کے لئے گلے کا پھندہ بن گئے، تحریک انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آرہا، اس سے اتحاد کی کیا بات کریں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی جماعت کے ملک دشمن ایجنڈے کی مخالفت کریں گے، پی ٹی آئی پر پابندی لگے گی۔
پرویز خٹک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی، افغانستان میں امن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ناگزیر ہے، کابل سے دوستی چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کے لئے ٹیکس دھندگان کی ڈاکومنٹیشن ضروری ہے، صرف 5 لاکھ رجسٹرڈ ٹیکس دھندگان سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس نیٹ بڑھانا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس دینے کے اہل 80 فیصد لوگوں کو ٹیکس کے نظام میں لانا ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
