
نگراں وزیر دفاع کی ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) انور علی حیدر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق نگران وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے قومی سلامتی کے عزم اور جدت طرازی کی تعریف کی، ملاقات کے دوران بین الاقوامی تزویراتی ماحول اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے پاک فضائیہ کی جدت طرازی سے منسلک منصوبوں پر بریف کیا، سربراہ فضائیہ نے اتحادی ممالک سے حاصل کردہ تکنیکی ٹیکنالوجیز کے بارے میں بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ موجودہ اقدامات عصرحاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہوں گے، ایئر چیف نے تغیر پذیر سکیورٹی ماحول کے مطابق خود کو ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا۔
نگران وزیر دفاع نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ میں فضائیہ کے بہادر جوانوں کا کردار اہم اور قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کر کے سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں سب سے آگے رہنے کو یقینی بنایا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News